/ / / Tafsir Ibn-e-Kathir (6 Vol Set) المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر 6 جلد
Sale!

Tafsir Ibn-e-Kathir (6 Vol Set) المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر 6 جلد

by: Hafiz Ibn Kathir

3,800.00

In stock

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: DS_Kaseer_Urdu Categories: ,
Spread the word
Tafsir Ibn Kathir is one of the Most Comprehensive and Complete Explanation of The Noble Quran. Translated in to the English language for the First time in the History of Islam! Translated and abridged by a group of scholars under the supervision of Sheikh Safiur-Rahman Al-Mubarakpuri. Written and complied by Hafiz Ibn Kathir
The Qur’an is the revelation of Allah’s Own Words for the guidance of His creatures. Since the Qur’an is the primary source of Islamic teachings, the correct understanding for the Qur’an is necessary for every Muslim. The Tafsir of Ibn Kathir is the most renowned and accepted explanation of the Qur’an in the entire world. In it one finds the best presentation of Ahadith, history, and scholarly commentary.
ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ بعض مفسرین اسرائیلیات کے ساتھ تفسیر کو بھی تفسیر بالماثور میں شامل کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل کتاب سے نقل کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قدیم تفسیری ذخیرہ میں اسرائیلیات بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے۔
امام رحمہ اللہ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ تفسیر طبری ، تفسیر بالماثور کے منہج پر لکھی جانے والی پہلی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ کی اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام رحمہ اللہ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا من گھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطیٰ کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ ادارہ دارالسلام نے ’تفسیر ابن کثیر‘کے متعدد عربی ایڈیشن شائع کرنے کے بعد ’المصباح المنیر في تهذيب تفسیر ابن کثیر‘کے نام سے اس کی تہذیب شائع کی۔یہ کام مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری اور حافظ عبدالمتین راشد وغیرہم کی نگرانی میں انجام پایا۔ پھر ادارہ نے اسی تہذیب کو اردو قالب میں منتقل کرنے کا اہتمام کرایا جو اس وقت آپ کے کے سامنے ہے۔ اردو ترجمے کے فرائض مولانا محمد خالد سیف نے انجام دئیے ہیں۔ ترجمہ بہت عمدہ، سلیس اور دارالسلام کے معیار کے عین مطابق ہے
This is the Indian printed version.

Specifications

Product Code: DS_Kaseer_Urdu
Weight: 8.6 kg
Binding: Hardbound
Publisher: Darussalam
Publication Date:
No. of Pages:
Dimensions:
Language: Urdu
ISBN: